05 Nov 2026
(ویب ڈیسک) پی ایچ اے ٹرک ڈرائیور کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث ایک قیمتی جان ضائع ہو گئی۔
ٹرک کی ریورس ڈرائیونگ کے دوران موٹرسائیکل سوار حادثے کا شکار ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں ٹرک کو ریورس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج کے مطابق ڈرائیور ٹرک کو ریورس کر رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والا موٹرسائیکل سوار ٹرک سے ٹکرا گیا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
