05 Nov 2026
(لاہور نیوز) دوران ڈیوٹی شہری سے کھانے کے پیسے مانگنے والے 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس اہلکار فیاض، فرحان اور احمد مصطفی نے برکت مارکیٹ میں شہری کو روک کر کھانے کیلئے پیسوں کا مطالبہ کیا۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کی عزت اور پولیس فورس کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، بدعنوانی میں ملوث اہلکار قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔
