اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

طلبہ کے ب فارم نمبرز کی نادرا سے تصدیق لازمی قرار

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے طلبہ کے ب فارم نمبرز کی نادرا سے تصدیق یقینی بنانے کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ کے مطابق تمام سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام طلبہ کے ب فارم نمبرز کا اندراج اور درستگی کا عمل 10 روز کے اندر مکمل کیا جائے۔ ب فارم نمبرز کی تصدیق نادرا کے ریکارڈ سے کی جائے گی۔

ہدایات کے مطابق ب فارم نمبر کے غلط اندراج کی مکمل ذمہ داری متعلقہ سکول سربراہ پر عائد ہوگی، جبکہ غلط اندراج کے باعث نادرا کو ادا کیے جانے والے تمام اخراجات بھی سکول سربراہ خود برداشت کرے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی بچے کے پاس ب فارم موجود نہ ہو تو عارضی طور پر والد کے شناختی کارڈ کا نمبر درج کیا جائے، تاہم ب فارم نہ ہونے کی بنیاد پر کسی بھی بچے کو سکول میں داخلے سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

محکمہ نے تمام سکول سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ مدت میں ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائی جائے تاکہ طلبہ کا ڈیٹا نادرا کے ریکارڈ سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے