اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے نئے تعینات ہونے والے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع تامی البقامی نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے سعودی سفیر کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اخوت، محبت اور روحانیت کا اٹوٹ رشتہ ہے اور دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا بنیادی مقصد خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے پاکستان ہر طرح سے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستانی عوام کو حرمین شریفین کی نسبت سے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی عقیدت ہے اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

اس موقع پر سعودی سفیر ڈاکٹر راجع تامی البقامی نے پنجاب کے عوام کی محبت اور گرم جوشی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے