20 Oct 2026
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نان فارمل ایجوکیشن سکول پیر سے ہفتہ تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 45 منٹ تک کھلے رہیں گے، سکول روزانہ صبح 8:45 بجے کھلیں گے جبکہ 12:45 بجے چھٹی ہو گی۔
محکمہ لٹریسی کے مطابق نئے اوقات کار 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے، تاہم مخصوص حالات میں سکولوں کے اوقات کار میں ردوبدل کی اجازت بھی دی جا سکے گی۔
نوٹیفکیشن میں تمام ضلعی ایجوکیشن افسران (ڈی ای اوز) لٹریسی کو ہدایت کی گئی ہے کہ نان فارمل ایجوکیشن سکولوں میں نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
