اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ہونہار سکالرشپ پروگرام کے اگلے مرحلے کیلئے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز

19 Oct 2026
19 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کے نام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، ان کی صلاحیتیں روشن کل کی نوید ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب ہونہار سکالرشپ پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ 60 ہزار باصلاحیت نوجوانوں کو اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ 70 مختلف تعلیمی شعبوں میں مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام رکاوٹوں کو دور کر رہا ہے، نئے مواقع پیدا کر رہا ہے اور خوابوں کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔

وزیراعلیٰ  نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے اگلے مرحلے کے لیے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے، میرے پیارے طلبہ! اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں اور پورے شوق اور جذبے کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کو کبھی اپنے خوابوں کی راہ میں حائل نہ ہونے دیں، آپ کی صلاحیتیں مواقع کی مستحق ہیں، آپ کی محنت اعتراف اور پذیرائی کی مستحق ہے۔ آپ کے بلند عزائم کو پروان چڑھنے کا موقع ملنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے