اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ کے تیسرے مرحلے کا اعلان، 23 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر لیوی کے خلاف لانگ مارچ کے تیسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو ملک بھر میں ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پُرامن احتجاج کی کال دے دی۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 23 اکتوبر کو اسلام آباد سپر لانگ مارچ کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال بروقت اقدام ہے۔

لیاقت بلوچ کے مطابق رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال نے تجویز دی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات سے قبل دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کے نمائندے آپس میں بیٹھ کر مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کو مذاکرات کی سفارشات کو حتمی شکل دینی چاہیے، تاہم اب تک حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے اس معاملے پر پیش رفت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی پیٹرول پر فی لیٹر لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دلانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، جماعت اسلامی اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ 23 اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پُرامن احتجاج کیا جائے گا، جبکہ اسلام آباد سپر لانگ مارچ کے تیسرے مرحلے کے ذریعے لیوی کے خاتمے کے مطالبے کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے