اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کی 7 سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز سیکنڈ ترمیمی آرڈیننس 2026 جاری کردیا، جس کے تحت پنجاب کی 7 سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے قوانین میں اہم ترامیم کی گئی ہیں۔

سرکاری گزٹ کے مطابق نئے آرڈیننس کے تحت میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو چیف ایگزیکٹو اور چیف اکیڈمک آفیسر کی حیثیت دے دی گئی ہے۔ وائس چانسلرز کو متعلقہ یونیورسٹیوں کے افسران، اساتذہ اور دیگر ملازمین پر انتظامی کنٹرول بھی حاصل ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت متعلقہ میڈیکل کالجوں، تدریسی ہسپتالوں، اسکولوں اور دیگر اداروں کا انتظامی کنٹرول بھی وائس چانسلرز کے دائرہ اختیار میں شامل کردیا گیا ہے۔

ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور، فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد، راولپنڈی میڈیکل کالج اور نشتر میڈیکل کالج ملتان کی متعلقہ میڈیکل یونیورسٹیوں کے ذیلی کالجوں کی حیثیت بحال کردی گئی ہے۔

قانونی ترامیم کے تحت میڈیکل یونیورسٹیوں کی انتظامی اور فیصلہ ساز باڈیز میں محکمہ خزانہ کی نمائندگی بھی شامل کردی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے سیکرٹری خزانہ یا کم از کم ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کا نامزد افسر متعلقہ یونیورسٹی باڈیز کا حصہ ہوگا۔

اسی طرح یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی متعلقہ باڈیز میں محکمہ قانون کی نمائندگی بھی شامل کردی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق آرڈیننس کا مقصد میڈیکل یونیورسٹیوں، ان سے منسلک کالجوں اور تدریسی ہسپتالوں کے انتظامی، مالیاتی اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے