اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈی سکول مزنگ کی عمارت خطرناک قرار، طالبات دوسرے سکول منتقل

20 Oct 2026
20 Oct 2026

(لاہور نیوز) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مزنگ کی عمارت کو خطرناک قرار دے دیا گیا، جس کے بعد سکول میں زیرِ تعلیم 200 سے زائد طالبات کو گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول مزنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار تھی اور کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی تھی، جس کے پیشِ نظر طالبات کی حفاظت کیلئے انہیں قریبی سکول منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق طالبات اب گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول مزنگ میں سیکنڈ شفٹ کے دوران تعلیم حاصل کریں گی۔

دوسری جانب طالبات کے والدین نے سیکنڈ شفٹ میں تعلیم کے انتظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو سیکنڈ شفٹ میں سکول نہیں بھیج سکتے، والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبات کو مارننگ شفٹ میں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہو اور انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

والدین نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ طالبات کے تعلیمی مستقبل اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے