اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات 3 نومبر سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ منظور

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ منظور کر لی گئی ہے۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات 3 نومبر سے شروع ہو کر 16 نومبر 2026 تک جاری رہیں گے، جبکہ پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز 17 نومبر سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کے پہلے روز ہسٹری، کامرس، سائیکالوجی اور کمرشل جیوگرافی کے پرچے ہوں گے، پارٹ ٹو کے امتحانات کا آخری پرچہ فزکس اور آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس کا ہو گا۔

دوسری جانب انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے دوسرے سالانہ امتحانات 17 نومبر سے شروع ہوں گے اور 28 نومبر تک جاری رہیں گے، پارٹ ون کے پہلے روز سائیکالوجی، ہسٹری اور اکنامکس کے پرچے لئے جائیں گے۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے دوسرے سالانہ امتحانات کا آخری پرچہ ترجمۃ القرآن کا ہو گا، امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیٹ شیٹ کے مطابق تیاری مکمل کریں اور امتحانی شیڈول سے متعلق تازہ ترین معلومات کیلئے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے