اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری نرخ نامے اور بازار کے بھاؤ میں بڑا فرق، سبزیاں مہنگے داموں فروخت

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(لاہور نیوز) سرکاری نرخ نامے کے باوجود شہر کے پرچون بازاروں میں سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، سرکاری نرخوں اور بازار میں وصول کی جانے والی قیمتوں میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔

سبز منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں سبزیوں کے الگ الگ نرخ وصول کیے جا رہے ہیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز کی قیمت 190 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم درجہ اول کا خشک پیاز پرچون بازاروں میں 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 90 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود درجہ اول کے ٹماٹر کی قیمت 120 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔

لہسن چائنا کی سرکاری قیمت 420 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون مارکیٹ میں درجہ اول کا لہسن 480 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ادرک کی سرکاری قیمت 365 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم بازار میں ادرک 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

 اسی طرح لیموں کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو ہونے کے باوجود پرچون مارکیٹ میں اس کے نرخ 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ سبز مرچ 120 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

دیسی ٹینڈے کی سرکاری قیمت 150 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ آلو کی سرکاری قیمت 40 روپے فی کلو ہونے کے باوجود درجہ اول کا آلو 60 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کرکے 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم درجہ اول کی شملہ مرچ پرچون بازاروں میں 280 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

 کھیرا 70 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 120 روپے فی کلو، بند گوبھی 130 روپے کے مقابلے میں 180 روپے فی کلو اور پھول گوبھی 110 روپے کے مقابلے میں 150 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

موٹی پھلیاں سرکاری نرخ 90 روپے فی کلو کے مقابلے میں 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔ بینگن کی سرکاری قیمت میں 10 روپے اضافہ کرکے 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں اس کے نرخ 120 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ بھنڈی کی سرکاری قیمت 150 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود یہ 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

دیسی گاجر کی سرکاری قیمت 110 روپے فی کلو کے مقابلے میں 160 روپے فی کلو، گھیا کدو 160 روپے کے مقابلے میں 220 روپے فی کلو اور گھیا توری 120 روپے کے مقابلے میں 180 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ میتھی کی سرکاری قیمت 140 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازاروں میں یہ 230 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

سرکاری نرخ نامے اور بازار میں وصول کی جانے والی قیمتوں میں فرق کے باعث شہریوں کو مقررہ نرخوں پر سبزیاں خریدنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ بیشتر سبزیوں کی سرکاری قیمتوں سے زائد فروخت نے نرخ نامے پر عمل درآمد اور پرچون بازاروں میں قیمتوں کی نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے