اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کا بھارت میں اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت میں شیڈول اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 ء میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 23 جنوری سے 7 فروری 2027 تک حیدرآباد دکن میں شیڈول ہے جس کے لیے پاکستان کی اوور 50 کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت نہیں مل سکی۔

پاکستان نے 2025 میں سری لنکا میں ہونے والا اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا اور پاکستان کو دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرنی تھی۔

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ بھارتی ویٹرنز کرکٹ حکام نے پاکستانی ٹیم کو ویزوں اور اعلیٰ سطح کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

فواد اعجاز خان نے کہا کہ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے شرکت کی اجازت طلب کی تھی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی اجازت نہ دینے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اجازت نہ ملنے پر ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم حکومت پاکستان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کا بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کے اپنے عالمی اعزاز کا دفاع نہ کر پانے پر افسوس ہے، ورلڈ کپ کے منتظمین اور شریک ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے