اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اوور بلنگ، لٹکتے تاروں اور لوڈشیڈنگ پر پنجاب اسمبلی میں اجلاس، شکایات کے انبار

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت بجلی کی اوور بلنگ، لٹکتی تاروں اور لوڈشیڈنگ پر اجلاس ہوا، ارکان کمیٹی نے بجلی کے معاملات پر شکایات کے انبار لگا دیئے۔

ارکان اسمبلی نے لٹکتے تاروں کو ’’موت کا سامان‘‘ قرار دیتے ہوئے فوری حل کا مطالبہ کیا، بجلی چوری کا بوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پر ڈالنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد سعید خان نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کی بجائے بل ادا کرنے والے صارفین کو سزا دینا ناقابل قبول ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ اوور بلنگ کو ٹھیک کرواتے کرواتے مہینوں لگتے ہیں، صارف کو شکایت کے حل کیلئے 3 دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں، ایسا نظام ہونا چاہیے جہاں ایک ہی جگہ شکایت کا ازالہ ہو۔

ملک احمد خان نے کہا کہ پورے گاؤں کی بجلی چند بجلی چوروں کے باعث بند کرنا کہاں کا انصاف ہے؟

لیسکو چیف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زیرو نقصان والے فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ اور زیادہ نقصان والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، بجلی چوری کے باعث ہونے والے نقصانات پورے کرنے کیلئے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے