اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح-4 توسیعی ورژن جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشن سسٹمز سے لیس ہے، جو طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیرامیٹرز کی بھی توثیق کی گئی، جس کا مقصد درستی میں بہتری اور نظام کی بقا کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کامیاب تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران، سائنس دانوں اور میزائل تیار کرنے والے ادارے کے انجینئرز  نے کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور تینوں سروسز چیفس نے فتح-4 توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی۔

اعلیٰ عسکری قیادت نے اس اہم سنگ میل کے حصول میں کردار ادا کرنے والے سائنس دانوں، انجینئرز اور تمام متعلقہ افراد کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے