اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دھند کے باعث موٹروے ایم فور ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی

22 Nov 2026
22 Nov 2026

(لاہور نیوز) شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فور پر فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک عارضی طور پر بند کر دی گئی۔

 

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق فیصل آباد انٹرچینج سے شمالی سمت جانے والی ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے، جب کہ موٹروے ایم فور کے دیگر تمام حصے شمالی اور جنوبی دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے لیے دن کی روشنی کو ترجیح دیں، ان کا کہنا تھا کہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ رہتا ہے۔

دوسری جانب موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ دورانِ سفر گاڑی کی رفتار کم رکھیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور لین کی پابندی کریں، حکام نے انتباہ بھی جاری کیا کہ غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کیا جائے جب کہ گاڑی کی فوگ لائٹس، ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز بھی درست حالت میں رکھے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے