اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

سینئر صحافی حسین نقی 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

22 Nov 2026
22 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر صحافی، آزادی صحافت اور انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی لاہور میں 90برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے انتقال پر صحافتی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں سوگ کی فضا ہے۔

حسین نقی لاہور پریس کلب کے  ممبر جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے سابق خزانچی اور موجودہ کونسل ممبر تھے۔ انہیں پاکستان کی صحافتی تاریخ میں  توانا آواز اور نئی نسل کے صحافیوں کے لیے استاد اور مشعل راہ سمجھا جاتا تھا۔

1936ء میں لکھنؤ میں پیدا ہونے والے حسین نقی قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور منتقل ہو گئے۔ انہوں نے ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ زمانہ طالب علمی ہی سے ترقی پسند طلبہ سیاست میں سرگرم رہے اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سے وابستہ ہوئے۔ حسین نقی نے ایوب خان کے مارشل لا کے خلاف مزاحمت کے دوران قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوری جدوجہد، انسانی حقوق اور آزادی صحافت کے لیے وقف کیے رکھی۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج اتوار دوپہر ساڑھے 12 بجے جامعہ المنتظر، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے