اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی ادائیگی، 14 ہزار 605 عازمین نے واجبات جمع کرا دیئے

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے، پہلے روز 14 ہزار 605 عازمین حج نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کر لی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 10 ہزار عازمین نے ون لنک کے ذریعے گھر بیٹھے ادائیگی کی، جبکہ 899 نے بینک کارڈ اور 3 ہزار 612 عازمین نے مینول بینک چالان کے ذریعے واجبات جمع کرائے۔

ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے آن لائن ادائیگی کا تناسب 75 فیصد سے تجاوز کر گیا، جبکہ دوسری قسط کی مد میں مجموعی طور پر 9.3 ارب روپے موصول ہو چکے ہیں۔

سرکاری حج سکیم میں دوسری قسط جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، ترجمان کے مطابق دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل حج پورٹل پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے