اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرولیم لیوی کا خاتمہ، جماعت اسلامی کا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے پر غور

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر ملتان میں روکے گئے لانگ مارچ کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے رواں ہفتے مرکزی قیادت کا اجلاس متوقع ہے، جس میں لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا، حتمی تاریخ کا اعلان قیادت کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وطن واپسی کے بعد جماعت اسلامی سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، وزیراعظم کی یقین دہانی پر جماعت اسلامی نے ملتان میں لانگ مارچ روک دیا تھا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق 7 اکتوبر تک غزہ ویک منایا جا رہا ہے، جس کے دوران مختلف شہروں میں ملین مارچز کئے جائیں گے، غزہ ویک کے بعد مرکزی قیادت کے اجلاس میں لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارٹی حکومت سے مذاکرات کا لامحدود انتظار نہیں کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے