اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میوزیم کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا منصوبہ 50 فیصد مہنگا ہو گیا

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور میوزیم کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا نظرثانی شدہ منصوبہ تقریباً 6 ارب 59 کروڑ روپے میں منظور کر لیا گیا، ستمبر 2025 کی منظوری کے مقابلے میں منصوبے کی لاگت میں تقریباً 2 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

منصوبے کی منظور شدہ لاگت 4 ارب 39 کروڑ روپے سے بڑھ کر 6 ارب 59 کروڑ روپے ہوگئی، محکمہ سیاحت نے نظرثانی شدہ منصوبے کیلئے 7 ارب 2 کروڑ روپے کی منظوری مانگی تھی۔

لاہور میوزیم کی بحالی کا نظرثانی شدہ منصوبہ جون 2030 تک مکمل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، منصوبے پر عمل درآمد سے پہلے یونیسکو کی رائے لینے کی شرط بھی عائد کردی گئی۔

اسلامک، انڈس اور گندھارا گیلریوں میں یونیسکو کے تجویز کردہ میزانائن فلور منصوبے سے نکال دیئے گئے، محکمہ سیاحت کے مطابق میزانائن فلور 1929 کے لے آؤٹ کے تناسب سے بصری مطابقت نہیں رکھتے۔

میوزیم کی مرکزی عمارت کے تحفظ اور بحالی کے کاموں کیلئے تقریباً 3 ارب 28 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں، نئے مشرقی اور مغربی بلاکس کیلئے تقریباً ایک ارب 7 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔

فرنیچر کا تخمینہ 39 کروڑ 91 لاکھ روپے جبکہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا تخمینہ 15 کروڑ 74 لاکھ روپے رکھا گیا ہے۔

کنسلٹنٹس کیلئے اصل اخراجات سے زیادہ رقم رکھنے پر تخمینے درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، میوزیالوجی کنسلٹنسی کیلئے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھے گئے جبکہ اصل خرچ 5 کروڑ 42 لاکھ روپے بتایا گیا ہے۔

میوزیم کنزرویشن کنسلٹنسی کیلئے 10 کروڑ روپے رکھے گئے، اصل خرچ 8 کروڑ 70 لاکھ روپے بتایا گیا ہے، دونوں خصوصی کنسلٹنسی مدات میں اصل اخراجات سے تقریباً 2 کروڑ 18 لاکھ روپے زیادہ رکھے گئے تھے۔

نئے بلاکس اور موجودہ عمارت میں فرنیچر، آلات اور دیگر سہولتوں کی ممکنہ دہرائی ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، موجودہ سرکاری کنٹینرز استعمال کرنے یا ٹھیکیدار کے ذریعے ضرورت پوری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

درآمدی اشیا، فرنیچر، آلات اور کنسلٹنسی اخراجات کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

منصوبے کیلئے 4 گاڑیوں کی تقریباً 3 کروڑ 58 لاکھ روپے میں منظوری دی گئی، منظور شدہ گاڑیوں میں 2 ہائبرڈ گاڑیاں، ایک وین اور ایک الیکٹرک کارٹ شامل ہیں۔

منصوبے کیلئے 13 اسامیوں اور 4 گاڑیوں کی منظوری بھی دی گئی، تاریخی عمارت کا استحکام یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، میوزیم کی مستقل دیکھ بھال کیلئے پائیدار کاروباری ماڈل بنانے اور متعلقہ محکموں کے این او سیز حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے