اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں فتح پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی

22 Nov 2026
22 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں فتح کے بعد بنگلہ دیش سے براستہ کولمبو لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی۔

ایئر پورٹ پر بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداران نے ٹیم کا استقبال کیا، کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور عزیز واقارب بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔ 

چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ہمیشہ رویہ رہا ہے کہ ہار دیکھتے ہوئے رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان کو چیمپئن قرار دیا ہے، ہم  نے کرکٹ کے میدان میں ہمیشہ بھارت کو شکست دی، مجھے بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہونے پر فخر ہے، ہم  نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔

کپتان قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم  نثار علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، بھارت کو ہار قبول کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر میچ ہو بھی جاتا تو ہم  نے یہ کامیابی حاصل کرنی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے