اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں کپاس کی پیداوار مسلسل کم، حکومت فوری توجہ دے، خالد محمود کھوکھر

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کپاس کی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے اور کپاس کا پودا ملک میں مرجھا چکا ہے۔

عالمی یوم کپاس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ کپاس پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت سے جڑی اہم فصل ہے، اس لیے اس شعبے کے بحران پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث کپاس کا شعبہ مشکلات کا شکار ہے جبکہ کاٹن ریسرچ سینٹر کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے، جو کپاس کے بارے میں نہیں سوچتا، وہ پاکستان کے بارے میں نہیں سوچتا۔

خالد محمود کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار پر فوری توجہ دی جائے اور اس اہم فصل کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے