اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

22 Nov 2026
22 Nov 2026

(لاہور نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ہیلتھ انفارمیشن یونٹ میں 58 افسروں و اہلکاروں کی بھرتیوں پر اعتراض عائد کر دیا گیا، واضح رہے کہ بھرتیوں کے عمل میں پبلک سروس کمیشن کو شامل نہیں کیا گیا۔

پبلک سروس کمیشن کو شامل کئے بنا ہی 58 افسران و اہلکاروں کی بھرتیاں کرلی گئیں ہیں، بھرتیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 30 لاکھ خرچ ہوئے،2019سے 2021 کے دوران 3مراحل میں یہ بھرتیاں کی گئیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی ایس 17 سمیت 12 پوسٹوں پر محکمہ نے خود بھرتیاں کیں گئیں۔

بھرتیوں کے عمل میں پبلک سروس کمیشن کو شامل نہیں کیا گیا۔1002آن لائن درخواستوں میں سے صرف 43 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیاگیاتھا، بھرتیوں کے دوران 74 فیصد درخواستیں ابتدائی جانچ پر ہی مسترد کردیں گئیں تھیں،اشتہار میں دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی شرط واضح درج نہیں تھی، آئی ٹی کام کے لیے پبلک سیکٹر تجربے کی شرط پر بھی اعتراض کیاگیا ہے،محکمانہ سلیکشن کمیٹی کی منظوری حکومت سے حاصل نہیں کی گئی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق امیدواروں کی شکایات کے ازالے کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل نہ دی گئی،تقرری کی شرائط محکمہ خزانہ سے مشاورت کے بغیر طے کی گئیں، قواعد کی عدم پیروی کے باعث آڈٹ نے بھرتیوں کو غیر شفاف قرار دیا،آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مبینہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات کی سفارش کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت کا موقف ہے کہ بھرتیاں کنٹریکٹ اپائنٹمنٹ پالیسی 2004 کے مطابق کی گئیں، محکمہ صحت کو ایس اینڈ جی اے ڈی سے جلد وضاحت لینے کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ 4کروڑ 30 لاکھ روپے کا آڈٹ پیرا تاحال کارروائی کیلئے زیر التوا ہے۔

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے