اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 64 فیصد سے زائد رہا

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رواں سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا مجموعی کامیابی کا تناسب 64 فیصد سے زائد رہا ہے، جبکہ گزشتہ سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رواں سال ایک بار پھر طالبات نے میدان مار لیا اور کامیابی کے تناسب میں طلبہ کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا، طالبات کی کامیابی کا تناسب 71 فیصد رہا جبکہ طلبہ کی کامیابی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اس طرح طالبات کے نتائج طلبہ کے مقابلے میں تقریباً 22 فیصد بہتر رہے ہیں۔

مجموعی نتائج میں نمایاں بہتری کے باوجود ریاضی کا مضمون طلبہ کیلئے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں سب سے زیادہ امیدوار ریاضی کے مضمون میں ہی فیل ہوئے ہیں۔

ریاضی کے مضمون میں تقریباً 50 فیصد امیدوار کامیاب نہیں ہو سکے، جس پر ماہرین تعلیم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مضمون میں بہتری کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے