اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی کی کارروائیاں

22 Nov 2026
22 Nov 2026

(لاہور نیوز) سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے سیف سٹیز اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب بھر میں سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کی مدد سے ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران کیمروں کے ذریعے 2 ہزار 223 ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی، جن پر ایک ہزار 28 جرمانے اور 787 وارننگز جاری کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 831 گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 527 کو جرمانے کیے گئے، جبکہ لاہور میں ایسی گاڑیوں کے 333 ای چالان بھی جاری ہوئے۔

اسی طرح بغیر ترپال تعمیراتی سامان لے جانے والی ایک ہزار 26 گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی۔ باربی کیو پوائنٹس اور چمنیوں سے دھوئیں کی 137 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن پر تمام متعلقہ افراد کو وارننگز جاری کی گئیں۔

اینٹوں کے بھٹوں سے دھوئیں کے 23 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے 19 کو وارننگز جاری ہوئیں۔ کوڑا کرکٹ جلانے کے 36 واقعات کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 33 کیسز متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے بھجوا دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق تعمیراتی مقامات پر ماحولیاتی ایس او پیز کی 168 خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئیں۔

سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ فضائی آلودگی پھیلانے والی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے