اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں مزید 6460 سرکاری سکول آؤٹ سورس کرنے پر غور

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(لاہور نیوز) پہلے تین مراحل کے نتائج کے بعد پنجاب میں مزید سرکاری سکول آؤٹ سورس کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکول آؤٹ سورسنگ پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ زیر غور لاتے ہوئے فیز فور کے لیے سکولوں کی فائنل لسٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیز فور میں مزید 6460 سرکاری سکولز آؤٹ سورس کیے جانے کا امکان ہے، جن میں 600 ہائی سکولز جبکہ 5860 پرائمری و مڈل سکولز شامل ہیں۔

پہلے تین مراحل میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے پروگرام کو مزید وسعت دینے پر غور شروع کیا ہے۔ فیز فور کے لیے مزید سرکاری سکولوں کی فائنل فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل لسٹ کی تیاری مکمل ہونے کے بعد ہزاروں مزید سرکاری سکولز آؤٹ سورسنگ پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے