22 Nov 2026
(لاہور نیوز) چھٹی کے روز لاہور کی پولٹری مارکیٹ میں برائلر گوشت کے نرخ بدستور برقرار ہیں جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت 613 روپے فی کلو کی سطح پر مستحکم ہے، تاہم مارکیٹ میں صافی گوشت 700 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 300 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔
