اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ایم ڈی کیٹ امتحانات: لاہور کے 6 امتحانی مراکز پر اسسٹنٹ کمشنرز تعینات

20 Sep 2026
20 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شفاف اور محفوظ انعقاد کے لیے شہر کے تمام 6 امتحانی مراکز پر اسسٹنٹ کمشنرز تعینات کر دیے گئے۔

تمام امتحانی مراکز میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی امتحانی مواد کی منتقلی کا عمل مکمل کیا گیا، جبکہ تمام حساس امتحانی مواد کو ایس او پیز کے مطابق محفوظ طریقے سے روانہ کر دیا گیا۔

اے سی کینٹ سیدہ سنبل جاوید لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی، اے سی سٹی رانا عامر لیاقت لاہور بورڈ، اے سی رائے ونڈ بابر علی رائے کامسیٹ یونیورسٹی، اے سی ماڈل ٹاؤن عبدالفاطر خان پنجاب یونیورسٹی، اے سی واہگہ ذیشان منظور ڈی پی ایس ٹاؤن شپ، جبکہ اے سی نشتر محمد سلیم آسی ایجوکیشن یونیورسٹی ٹاؤن شپ کے امتحانی مرکز پر تعینات ہیں۔

ڈی سی لاہور کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ اور حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ امتحانی مواد کی منتقلی میں شفافیت اور حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ تمام مراکز پر سخت سکیورٹی اور ایس او پیز نافذ ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی ہے کہ ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ امتحانی عمل کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ طالبات اور طلباء کے لیے تمام امتحانی مراکز پر انتظامات مکمل ہیں اور امتحانات کے شفاف، محفوظ اور منظم انعقاد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے