اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ، پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن لاہور میں میٹرک اور او لیول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران میٹرک اور او لیول میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 52 طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈلز، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا، لاہور بورڈ کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عافیہ نعیم کو گولڈ میڈل اور تین سرٹیفکیٹس دیئے گئے، جبکہ انہیں 15 ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔

اسی طرح میٹرک کے امتحان میں 96 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طالب علم محمد حمدان آصفی کو بھی گولڈ میڈل اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر لاہور تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے، تقریب کا اہتمام سکول کی پرنسپل مس اقصیٰ بٹ کی خصوصی کاوشوں سے کیا گیا۔

اس موقع پر سکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا گیا اور مستقبل میں بھی بہترین نتائج کیلئے حوصلہ افزائی کی گئی، سکول انتظامیہ کے مطابق پرنسپل مس اقصیٰ بٹ کی کاوشوں اور رہنمائی کے باعث طلبہ نے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے