اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں امن و محبت کے فروغ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، طاہر اشرفی

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آج دنیا کو سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے، جبکہ امن باہمی عزت، محبت اور برداشت کے ذریعے ہی قائم ہو سکتا ہے۔

ایک بیان میں طاہر اشرفی  نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے وقت مسیحی اور ہندو برادری نے بھی روشن مستقبل کی امید کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا، اس لئے ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمیں عملی طور پر اقدامات کرنا ہوں گے، اپنے ہی چہرے کو سیاہ کرنے یا خود کو موردِ الزام ٹھہرانے سے کوئی دوسرا ہمارے مسائل حل نہیں کرے گا۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل ہمیں خود مل کر حل کرنے ہیں، کسی یورپی ملک سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ آکر ہمارے مسائل حل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک جتنا مولانا طاہر اشرفی کا ہے، اتنا ہی کسی مسیحی، ہندو یا دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کا بھی ہے، ملک میں امن، محبت اور باہمی احترام کیلئے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے