اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

22 Nov 2026
22 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ اتفاق رائے ہوا تو صوبوں کے قیام کے لیے دسمبر کے آخر یا جنوری کے پہلے ہفتے میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے۔

پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق نواز شریف اور شہباز شریف کا مؤقف ایک ہے، دونوں کی رائے میں رتی برابر فرق نہیں، شہباز شریف جو بھی اقدام کریں گے، نواز شریف کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اتفاق رائے ہو گیا تو دسمبر کے آخر یا جنوری کے پہلے ہفتے میں ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے، ریفرنڈم کے بعد آئینی ترمیم کے لیے بھی مطلوبہ تعداد پوری ہو جائے گی، پیپلز پارٹی کے ارکان بھی اس معاملے پر ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے بعد پیپلز پارٹی بتائے کہ آئین میں کون سی ایسی شق موجود ہے جو آرٹیکل 239 کی ذیلی شق 4 میں ترمیم سے روک سکتی ہے۔

خذیفہ رحمان نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف ایک ہی مؤقف رکھتے ہیں، دونوں کی لائن، لینتھ اور سوچ میں کوئی فرق نہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے سپریم لیڈر ہیں، وہ جب اس معاملے پر بات کریں گے تو ان کی آواز میں پارٹی اور پنجاب کی نمائندگی ہوگی، شہباز شریف کا صوبوں سے متعلق کوئی بھی اقدام نواز شریف کی مکمل حمایت سے ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے