اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 37 یونٹس مسمار

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نائیر شیخ کی ہدایت پر آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا، ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ کی مسلسل نگرانی کے دوران صوبہ بھر میں 37 آلودگی پھیلانے والے یونٹس مسمار کر دیے گئے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق مسمار کیے گئے یونٹس میں 21 اینٹوں کے بھٹے اور 16 صنعتی یونٹس شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 441 اینٹوں کے بھٹوں اور 270 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی۔

اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی میں 21 بھٹے مسمار، 4 سیل، 6 ایف آئی آرز درج جبکہ 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی میں 16 یونٹس مسمار، 5 سیل، ایک ایف آئی آر درج جبکہ 16 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

پلاسٹک کے خلاف کارروائیوں کے دوران 253 انسپیکشنز میں 3 ہزار 145 کلوگرام پلاسٹک ضبط اور 26 مقامات سیل کیے گئے۔ باربی کیو اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کی بھی چیکنگ کی گئی، 52 مقامات کی انسپیکشن کے دوران 30 مقامات پر سکشن ہڈز نصب کیے گئے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق ڈرون، نائٹ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ 24 گھنٹے فعال ہیں اور سموگ ہاٹ سپاٹس سمیت آلودگی کے ذرائع کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نائیر شیخ نے کہا ہے کہ سموگ سیزن سے قبل ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے