اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل ہو گئی تاہم پرائیویٹ حج سکیم کی 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔

ترجمان مذہبی امور  کے مطابق حج پورٹل پر منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، سٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج موجود ہیں۔

حج پورٹل کے ذریعے 25 منظمین کے اکاونٹس میں واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہو گئے، نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل کے ذریعے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن جمع کرائی گئی۔

وزارت حج کا انتباہ ہے کہ حج واجبات کی ادائیگی کیلئے صرف ’’پاک حج ایپ‘‘ یا ’’حج پورٹل‘‘ استعمال کریں، عازمین حج کسی غیر مجاز فرد یا کمپنی کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ نشستوں کی دستیابی تک 20 نومبر تک جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے