اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں شادی کی تقریبات کی مانیٹرنگ کا نیا حکم نامہ جاری

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں شادی کی تقریبات کی مانیٹرنگ کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور  نے شادی کی تقریبات کی نگرانی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس کو شادی کی تقریبات کی آزادانہ چیکنگ کا حکم دے دیا گیا۔

شادی ہالز میں اوقاتِ کار، ون ڈش اور دیگر خلاف ورزیوں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزیوں کو باقاعدہ ریکارڈ کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اے ڈی سی انفورسمنٹ کاشف جلیل کو لاہور ضلع کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، فیلڈ ٹیمیں روزانہ اپنی رپورٹس اے ڈی سی انفورسمنٹ آفس کو جمع کرائیں گی، تمام متعلقہ محکمے فیلڈ ٹیموں کو ضرورت کے مطابق معاونت فراہم کریں گے۔

پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016 پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شادی کی تقریبات کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے