اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیدائش و اموات کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹس کے اخراجات کی منظوری دیدی گئی

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) پیدائش و اموات کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹس مزید 3 سال مفت جاری رکھنے کے اخراجات کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق مفت سرٹیفکیٹس کی فراہمی پر آئندہ 3 برس میں 6 ارب 62 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، پہلے سال 2 ارب روپے، دوسرے سال 2 ارب 20 کروڑ روپے جبکہ تیسرے سال 2 ارب 42 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ نے امپیکٹ اسیسمنٹ کے بغیر مسلسل سبسڈی پر اعتراضات اٹھائے تھے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر محکمہ بلدیات کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

محکمہ خزانہ کے مطابق متعدد بلدیاتی ادارے سرٹیفکیٹس کا خرچ اپنے وسائل سے برداشت کر سکتے ہیں، محکمہ بلدیات کا مؤقف ہے کہ پیدائش اور اموات کا اندراج محض آمدن نہیں بلکہ بنیادی حکومتی ذمہ داری ہے۔

دستاویزات کے مطابق مفت سہولت کے بعد پیدائش کے اندراج میں 4 اعشاریہ 84 فیصد جبکہ اموات کے اندراج میں 20 اعشاریہ 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے