(لاہور نیوز) پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں کلاس فور کی تقریباً 2 ہزار آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں موجودہ ورک فورس میں 770 چوکیدار اور سکیورٹی گارڈز کی آسامیاں شامل ہیں، جبکہ تعلیمی اتھارٹیز میں 346 مالیوں کی پوسٹیں بھی ختم کی گئی ہیں۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں 179 مالیوں کی آسامیاں ختم کی گئی ہیں، جبکہ 705 نائب قاصدوں کی پوسٹیں بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلع وار اعداد و شمار کے مطابق رحیم یار خان میں سب سے زیادہ 120 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں، فیصل آباد میں 95، بہاولپور میں 93، وہاڑی میں 88، سرگودھا میں 82، سیالکوٹ میں 76 اور بہاولنگر میں 72 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
لاہور کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں 58، راولپنڈی میں 56، اوکاڑہ میں 55 اور ملتان میں 54 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔
ختم کی جانے والی آسامیوں میں چوکیدار، مالی، نائب قاصد سمیت کلاس فور کی مختلف کیٹیگریز شامل ہیں۔ آسامیاں ختم کیے جانے کے فیصلے کے نتیجے میں پنجاب کی تعلیمی اتھارٹیز میں موجود کلاس فور کی منظور شدہ ورک فورس میں کمی واقع ہو گی۔
