17 Sep 2026
(لاہور نیوز) چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی لفٹ میں آگ لگنے کے باعث عمارت میں دھواں پھیل گیا، تاہم فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لفٹ کی چھت پر لگے پینل میں شارٹ سرکٹ ہوا، جس کے باعث آگ لگی اور دھواں عمارت میں پھیل گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جبکہ پینل کی مرمت کا کام جاری ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد لفٹ کو جلد فعال کردیا جائے گا۔
