اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ

22 Nov 2026
22 Nov 2026

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے مسلسل ناکامیوں اور اعتماد میں کمی کے باعث کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا، انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی کہ انہیں کچھ عرصے تک کھیل سے دور رہنے کی اجازت دی جائے۔

صائم ایوب اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث انہیں قومی اسکواڈ سے ڈراپ کیا جاچکا ہے، جبکہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے حالیہ دنوں میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے بھی گریز کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب نے پی سی بی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ فی الحال کرکٹ کھیلنے کی ذہنی کیفیت میں نہیں ہیں۔ نوجوان بیٹر اپنے مسائل پر قابو پانے اور اعتماد بحال کرنے کے بعد ون ڈے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے دوبارہ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ صائم ایوب نے کیریبین ٹی20 لیگ میں سنچری اسکور کرنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم میں جگہ بنائی تھی، تاہم وہ دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے، جس سے ان کے اعتماد کو شدید دھچکا لگا۔

بعد ازاں مسلسل ناکامیوں کے باعث انہیں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا۔ اس وقت توقع ظاہر کی گئی تھی کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فارم بحال کریں گے، تاہم انہوں نے ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت نہیں کی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد سے صائم ایوب اپنے آخری پانچ ون ڈے میچز میں صرف 60 رنز بنا سکے ہیں۔ رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد سے وہ کوئی نصف سنچری بھی اسکور نہیں کرسکے۔ اس دوران ان کے اسکور بالترتیب 24، 19، 6، 14، 7، 21، 29 اور 8 رنز رہے۔

تمام فارمیٹس کے آخری 15 انٹرنیشنل میچز کی 16 اننگز میں صائم ایوب نے محض 11.75 کی اوسط سے 188 رنز بنائے، جبکہ ان کا بہترین انفرادی اسکور 33 رنز رہا۔

مسلسل مواقع ملنے کے باوجود فارم کی بحالی میں ناکامی کے بعد صائم ایوب نے اب اپنی ذہنی کیفیت بہتر بنانے اور اعتماد کی بحالی کے لیے کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے