اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈوڑ ٹو ڈوڑ صفائی میکنزم پر فوکس، افسران مصروف عمل ہیں، ڈی جی ستھرا پنجاب

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی ستھرا پنجاب عمر جاوید نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈور ٹو ڈور صفائی کے مؤثر میکنزم پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے افسران مسلسل کام کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں ڈی جی ستھرا پنجاب عمر جاوید نے بتایا کہ روزانہ تقریباً 4 ہزار شکایات موصول ہوتی ہیں، جن کا ازالہ 24 گھنٹوں کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، لاہور میں روزانہ تقریباً 7 سے 10 ہزار ٹن کوڑا ڈمپ کیا جاتا ہے، جبکہ پورے پنجاب میں روزانہ تقریباً 45 سے 50 ہزار ٹن کوڑا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق صوبے کے ہر شہر میں ڈمپنگ سائٹس موجود ہیں۔

عمر جاوید نے بتایا کہ ملتان، روجھان اور چوبارہ تحصیل میں صفائی ورکرز کی تنخواہوں سے متعلق مسائل حل کروا دیے گئے ہیں۔ بعض تحصیلوں میں صفائی کے کنٹریکٹس منسوخ کرکے نئے کنٹریکٹس بھی کیے گئے ہیں، ورکرز کو تنخواہیں مقررہ وقت پر ادا کی جاتی ہیں، تاہم اگر کوئی قانونی مسئلہ درپیش ہو تو ادائیگی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیرو ویسٹ ایک مستقل عمل ہے، جو مکمل طور پر کبھی ختم نہیں ہوسکتا، تاہم روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا کام جاری رہتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ صفائی کا کام مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے اور شہریوں کو بہتر صفائی کی سہولت فراہم کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے