(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
لاہور میں رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، چونگی امر سدھو، فیروز پور روڈ، کاہنہ، بند روڈ، گلشن راوی اور سمن آباد میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
علامہ اقبال ٹاؤن، مال روڈ اور جیل روڈ کے اطراف بھی بادل برسے، جبکہ آندھی، تیز ہواؤں اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
واسا کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش اپر مال میں 55.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ تاج پورہ ایس ڈی او آفس میں 50.6، لکشمی چوک میں 46.4، سگیان میں 44، گلشن راوی میں 43.6 اور شاد ی پورہ میں 41.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
صدیق پورہ سنٹر میں 41.6، سمن آباد ایس ڈی او آفس میں 40.4، چوک ناخدا میں 39.8، پانی والا تالاب میں 37.2 اور اقبال ٹاؤن ایس ڈی او آفس میں 36.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گارڈن ٹاؤن علی بلاک میں 35.2، شاد باغ ڈسپوزل میں 32.4، جوہر ٹاؤن ایس ڈی او آفس میں 32.2 اور جیل روڈ پر 30 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسلام پورہ بازار میں 29.8، مناواں میں 29.2، فروخ آباد میں 28.2، نشتر ٹاؤن ڈائریکٹر آفس میں 26.2، ٹھوکر نیاز بیگ میں 25.6، ایئرپورٹ پر 25 اور شاہدرہ میں 23.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کاہنہ ایس ڈی او آفس میں 11.6، جوبلی ٹاؤن میں 13.8، نشتر ٹاؤن ڈسپوزل پر 12.6، مغلپورہ ایس ڈی او آفس میں 10 جبکہ ڈیفنس روڈ پر 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
دوسری جانب مریدکے، ڈسکہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
