16 Sep 2026
(لاہور نیوز) پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود 23 اکتوبر تک بند رہے گی، حکومت کی ہدایت پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔
نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور کمرشل طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے، پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے، جس میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے۔
