اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں آج بادل برسنے کا امکان، فضائی آلودگی بھی بڑھ گئی

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج وقفے وقفے سے بارش کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات نے شہر میں آج اور کل بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 147 ریکارڈ کی گئی۔

علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 161، ماڈل ٹاؤن میں 153 جبکہ برکی روڈ کے علاقے میں 152 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج اور کل وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے