اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی جی پی ایچ اے کی باغ جناح لاہور میں سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایات

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے باغ جناح لاہور کا دورہ کیا اور پارک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔

ڈی جی پی ایچ اے نے باغ جناح کے مختلف لانز کا دورہ کیا، انہوں  نے ہارٹی کلچر، لانز، کلب، واک وے اور دیگر مقامات کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو پارک میں سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر انہوں  نے پارک کی بحالی اور تزئین و آرائش کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ باغ جناح کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے  شہر میں موجود دیگر خوبصورت مقامات کی طرز پر اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں  نے پارک کے لانز کو دوبارہ گریننگ کرنے اور پارک کے مختلف حصوں میں نئے اور خوبصورت پھول لگانے کی بھی ہدایت کی، تاکہ باغ جناح کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔

ڈی جی پی ایچ اے نے ایم ڈی پی ایچ اے کو باغ جناح میں جاری ہارٹی کلچر اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پارک میں صفائی، ہارٹی کلچر اور دیگر ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے