اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف سکیم، ملک گیر آغاز کی تیاریاں مکمل

15 Sep 2026
15 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم کو ملک بھر میں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول سبسڈی پر نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کا نواں اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد میں پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد فیول ریلیف اسکیم کو ملک گیر سطح پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیول ریلیف اسکیم میں موٹرسائیکل، رکشے اور 800 سی سی تک کی گاڑیاں شامل ہوں گی، جبکہ لوڈرز اور پک اَپس بھی اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔

حکام کے مطابق اسکیم کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی، ملک بھر میں فیول ریلیف اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جبکہ شہری ایس ایم ایس کے ذریعے 9771 پر رجسٹریشن کراسکیں گے۔

ترجمان کے مطابق فیول ٹوکنز کے ذریعے پٹرول حاصل کرنے کا عمل بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شروع ہوگا۔

اسحاق ڈار نے پٹرول پمپس کو ادائیگیاں 24 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ پٹرول پمپس کو ادائیگیاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے کی جائیں گی۔

اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو ضلعی سطح پر عوامی آگاہی مہم مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی، اسحاق ڈار نے کہا کہ فیول ریلیف اسکیم کا فائدہ مستحق افراد تک بلا رکاوٹ پہنچایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے