اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکولز داخلوں کا ہدف پورا کرنے میں ناکام، سربراہان سے جواب طلب

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) داخلہ مہم کے باوجود لاہور کے 190 ہائی سکولز رواں تعلیمی سال کیلئے مقرر کردہ داخلوں کا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  نے داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے والے 190 ہائی سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ یکم ستمبر سہ پہر 3 بجے تک مقررہ داخلوں کا ہدف ہر صورت مکمل کیا جائے، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  نے متعلقہ سکول سربراہان سے جواب طلب کر لیا۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ داخلہ مہم اور دیگر اقدامات کے باوجود مطلوبہ تعداد میں طلبہ کے داخلے ممکن نہیں ہو سکے، ان کا مؤقف ہے کہ بوگس طلبہ کے داخلے کی صورت میں نادرا کی جانب سے ریکارڈ ریجیکٹ کر دیا جاتا ہے، صرف نمبرز پورے کرنے کیلئے بوگس داخلے نہیں کئے جا سکتے، اس لئے حقیقی طلبہ کے داخلوں کے ذریعے ہی اہداف حاصل کرنا ممکن ہے۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  نے واضح کیا ہے کہ مقررہ داخلوں کے اہداف پورے نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام  نے متعلقہ سکول سربراہان کو مقررہ وقت تک داخلوں کا ہدف مکمل کرنے اور اس حوالے سے پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے