اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ سکواڈ میں 80 فیصد نئے کھلاڑی شامل ہوں گے، محسن نقوی

24 Oct 2026
24 Oct 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ میں 80 فیصد نئے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی تقریب میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ٹیلنٹ کی تلاش اور تربیت کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی بنیادی چیزیں سکھانا پڑتی تھیں، تاہم اب بہتری کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں مسلسل محنت اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے، بہت سے کھلاڑی خراب وقت آنے پر محنت کرنا چھوڑ دیتے ہیں، حالانکہ انہیں ایسے وقت میں مزید محنت کرنی چاہئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے، تاہم اسے تلاش کرکے نکھارنا اور مستقبل کے مقابلوں کیلئے تیار کرنا ایک مشکل کام ہے، پی سی بی اکیلے یہ کام نہیں کر سکتا، اس مقصد کیلئے کرکٹ فرنچائزز، علاقائی ایسوسی ایشنز اور دیگر متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پی ایس ایل کی میٹنگ میں فرنچائزز سے درخواست کی گئی تھی کہ سکول ٹورنامنٹس کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کرکے انہیں آگے لایا جائے، اگلے سال 3 ہزار سکولز کو سکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، آئندہ چھ ماہ میں نوجوان کھلاڑیوں کی ایک اور کھیپ تیار ہو رہی ہے، خواہش ہے کہ دیگر کرکٹ فرنچائزز بھی لاہور قلندرز کی طرح پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرامز پر کام کریں۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے نمائندے ثمین رانا نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے پانچ کھلاڑی منتخب کئے گئے ہیں، پروگرام کے تحت ایسے باؤلرز بھی سامنے آئے ہیں جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے گیند کر سکتے ہیں۔

ثمین رانا کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سکول کرکٹ کے فروغ کیلئے اٹھایا گیا قدم انتہائی اہم ہے اور اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع مل رہے ہیں، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے پانچ کھلاڑیوں کو سامنے لایا گیا ہے، جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کیلئے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے