29 Aug 2026
(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے شوقیہ اور پیشہ ور فوٹوگرافروں کیلئے فوٹوگرافی مقابلے کا اعلان کر دیا ، جس کا مقصد تصاویر کے ذریعے پاکستان کے ثقافتی ورثے اور روایات کو اجاگر کرنا ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق مقابلہ ای سی او انٹرنیشنل موبائل فوٹوگرافی فیسٹیول 2026 کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، مقابلے میں شریک فوٹوگرافرز پاکستان کی روایات، دستکاری، مختلف برادریوں اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والی اپنی تین تصاویر جمع کرا سکیں گے۔

ایچ ای سی کے مطابق مقابلے میں شوقیہ اور پیشہ ور دونوں فوٹوگرافرز حصہ لے سکتے ہیں، جس کے ذریعے ملک کے متنوع ثقافتی رنگوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔
فوٹوگرافی مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد کیلئے تصاویر جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
