اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پٹرول پمپ ملازم پر تشدد کا معاملہ، صلح کے بعد ملزم کو رہا کرنے کا حکم

24 Oct 2026
24 Oct 2026

(لاہور نیوز) ضلع کچہری لاہور نے پٹرول پمپ کے ملازم پر تشدد کے مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح ہونے پر گرفتار ملزم سعادت انیس کو مقدمے سے ڈسچارج کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد علی امجد  نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق مدعی نے ملزم سے راضی نامہ کر لیا ہے، مدعی  نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا، فریقین کے درمیان راضی نامہ ہو چکا ہے اور وہ اس کیس پر مزید کارروائی نہیں چاہتا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پولیس  نے ملزم سے تفتیش کیلئے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم راضی نامہ ہونے کی بنیاد پر جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے، عدالت نے ملزم سعادت انیس کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے