30 Aug 2026
(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
حکام کے مطابق سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت سے متعلق مضمون شامل کرنے کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی، مستقبل کی ملازمتوں اور تیزی سے بدلتی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
حکومت کے مطابق اے آئی کی تعلیم سے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے بنیادی تصورات اور اس کے عملی استعمال سے آگاہی حاصل ہو گی، جبکہ تنقیدی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتیں بھی بہتر ہوں گی۔
حکام کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت سرکاری سکولوں کی کمپیوٹر لیبز کو جدید بنانے اور ضروری سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اساتذہ کی تربیت کا انتظام کر کے انہیں مصنوعی ذہانت کی تعلیم دینے کے قابل بنایا جائے گا۔
