اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پی ایچ ای سی ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی تجویز مسترد

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) کے بورڈ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

پی ایچ ای سی ملازمین کی تنخواہوں میں دیگر سرکاری ملازمین کی طرز پر 7 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے سمیت دیگر ایجنڈا آئٹمز بورڈ کے اجلاس میں پیش کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ای سی ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی تجویز بھی بورڈ کے سامنے رکھی گئی تھی، تاہم اس اضافے کی منظوری کی صورت میں کمیشن کو سالانہ کروڑوں روپے کے اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑتا۔

بورڈ نے غور کے بعد 12 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی، جس کا اطلاق دیگر سرکاری ملازمین کی طرز پر ہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور نیوز نے پی ایچ ای سی ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی تجویز کا معاملہ پہلے ہی اجاگر کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے