اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ کا سکولوں اور کالجز کو کھیلوں کا سامان مفت دینے کا اعلان

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ نے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری سکولوں اور کالجز کو مفت کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

فیصلے کے تحت لاہور ڈویژن کے 1100 سرکاری ہائی سکولز کو مفت کھیلوں کا سامان فراہم کیا جائے گا، جبکہ ڈویژن کے 20 فیصد سرکاری کالجز بھی مفت کھیلوں کے سامان سے مستفید ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ نے کھیلوں کے بجٹ میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا ہے، کھیلوں کا بجٹ 10 ملین روپے سے بڑھا کر 25 ملین روپے کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد سرکاری تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

لاہور بورڈ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور بورڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کیلئے مجموعی طور پر 61 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

بورڈ حکام کے مطابق سرکاری سکولوں اور کالجز میں کھیلوں کے فروغ اور طلبہ کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے